اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈٹی ٹوئنٹی ،آسٹریلیا اور پاکستان کا سیمی فائنل میں بڑا ٹاکرا 2 پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے آنے کیلئے تیار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مدمقابل آنے پر پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن اورآ سٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر بھی حریف بن کر آمنے سامنے ہونگے

آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر اور پاکستانی کوچ میتھیو ہیڈن ناصرف اچھے دوست ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اوپنر جوڑی بھی رہ چکے ہیں، اب دونوں کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔میتھیو سے اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ا?سٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں میتھیو سے گہرا تعلق قائم ہے، ہم پورے ٹورنامنٹ میں میسجز کے ذریعیرابطے میں رہے ہیں، کئی عرصے سے میتھیو کو نہیں دیکھا لیکن اس کے باوجود اب 3 گھنٹے کے لیے اس دوستی کو پس پشت ڈال کر ساری توجہ میچ پر ہو گی۔ ویڈیو میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر کے ٹیسٹ کیریئر سے متعلق چند یادگار لمحات کو بھی دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ جسٹن لینگر 2018 سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…