ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی محبت میں گرفتار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے حوالے سے کئی عرصے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے، دونوں کی جانب سے
اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا، نہ ہی اداکارہ اور کرکٹر نے کبھی اپنی محبت کا ایک دوسرے کیلئے کھل کر اظہار کیا۔تاہم گزشتہ روز 5 نومبر کو اتھیا شیٹی کی سالگرہ کے موقع پر راہول نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن لکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے مائی لو’۔ راہول نے لو کی جگہ دِل والے ایموجی کا استعمال کیا۔