منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کا تحریک انصاف کا بڑا سیاسی دھچکا، اہم شخصیت ساتھیوں سمیت ن لیگ کا حصہ بن گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی،سماجی،معاشی اور جمہوری بحران سے صرف مسلم لیگ(ن) ہی نکال سکتی ہے اسی جماعت نے دوران اقتدار نوازشریف کی قیادت میں ملک کو سیاسی،معاشی استحکام بخشا جس کی سزا کے طور نواز شریف سمیت پوری قیادت اور مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی گئیں

جوکہ تاحال جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملیرمیں تحریک انصاف ملیر کے صدر قادر بخش کلمتی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملیرکے معروف سیاسی اورسماجی رہنما قادربخش کلمتی نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ گڈاپ،کاٹھور، گھگھر، گلشن حدید، پپری، شاہ لطیف ٹان،قائدآباد، میمن گوٹھ، شرافی گوٹھ، اولڈ تھانہ سمیت دیگر علاقوں سے ان کے سینکڑوں حامیوں نے بھی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ وطن عزیز کی حفاظت عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہرسزا قبول کرتے ہیں آج پورے ملک میں عوام غربت،مہنگائی، بدامنی اور بنیادی، انسانی حقوق سے محرومی کے باعث بدترین افراتفری کا شکار ہیں یہی اسباب ہیں کہ کراچی ضلع ملیرسمیت سندھ بھرمیں پورے ملک سے بڑی تعداد میں سرگرم سیاسی کارکنان اور علاقہ معززین مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان حکومت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ان کی تبدیلی کا نعرہ ملک و عوام کو تباہ کرنے میں تبدیل ہوگیا ہے ان کی پارٹی سے عہدیداران میں سے کراچی کے تاریخی ضلع ملیر کے صدر قادر بخش کلمتی تحریک انصاف کو چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں

جنہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ملیر کی عوام اور قادربخش کلمتی سمیت پارٹی کے تمام سینئر دوستوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قادر بخش کلمتی نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک بل الخصوص ملیر کی عوام کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف

کی سیاست نے مایوس کیا ہے ملیر کے عوام کو سیاسی وراثت سمجھ کر ان کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں انسانی حقوق، سہولیات اور ان کی زمینیں ہڑپ کی گئی ہیں پورے تاریخی ضلع ملیر کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے گزشتہ چالیس سالوں سے ملیر پر مسلط پیپلز پارٹی نے اربوں روپے تو کاغذوں میں خرچ کیے لیکن ملیرکی

سرزمین پر اہم میگا پروجیکٹ موجود ہی نہیں ہیں یہاں آج کے جدید دور میں ملیر کی مائیں،بہینیں سروں پر برتن اٹھائے پانی تلاش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے دور میں بجلی گھروں، موٹرویز، تعلیم و صحت کے حوالے سے کارگردگی سے متاثر ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے مسلم لیگ ن کے

صدر شہباز شریف، مریم نواز کو ملیر آنے کی دعوت دی اور دعوی کیا کہ ان کا استقبال ایسا کیا جائے گا جیسے بینظیر بھٹو کا کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ ملیر کی عوام نے تحریک انصاف کو اپنی مصیبت سے چھٹکارے کا ذریعہ سمجھا لیکن انہوں نے ملیر کی عوام کو عزت نہیں دی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار میں

رہنے کے باوجود سندھ کوئی ترقی نہیں کرسکا ہے ملیر کراچی شہر کا حصہ ہونے کے باوجود آج بھی بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم ہے انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنان اگلے الیکشن کی تیاری کریں امید ہے مسلم لیگ ن اس ملک کے اقتدار کی لگام سنبھالے گی میں نے عوام کے پرزور مطالبے اور سیاسی شعور کی بنیاد پر تحریک انصاف سے مایوس

ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پارٹی سے امید کرتے ہیں کہ وہ ملیر کے عوام کو ناامید اور مایوس نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ قادر بخش کلمتی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو پارٹی کی مضبوطی سمجھتے ہیں وہ مقامی طور پر ایک معزز اور سماجی شخصیت ہیں جن سے ملیر کی عوام بے انتہا پیار کرتی ہے اس موقع پر کھیلداس کوہستانی،مفتاح اسماعیل، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر، راجہ انصاری ودیگررہنماؤں نے بھی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…