بغداد(این این آئی)عراق کی وزارتِ نقل و حمل نے سعودی عرب کے ساتھ قومی فضائی کمپنی (عراقی ایئرویز)کی براہِ راست پروازیں دوبارہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری قومی فضائی کمپنی نیبھرپورکوششوں کے بعد کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گذشتہ قریبا دوسال کی معطلی کے بعدعراق کے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے لیے اپنی براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید کہاکہ حج اور عمرہ اتھارٹی اور سعودی حکام کے ساتھ اعلی سطح کی ہم آہنگی کے بعد پروازیں بحال کی جارہی ہیں تاکہ دونوں ممالک کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق عراقی عمرہ زائرین کی نقل وحمل میں آسانی پیدا کی جاسکے۔