جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

موجودہ دور حکومت میں 85 لاکھ لوگ بیروزگارہو چکے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں 85 لاکھ لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف دور میں 50 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معاہدے نہ ہوتے تو آج پاکستان اندھیرے میں ہوتا، وزرا بتائیں بھارت، بنگلہ دیش میں بجلی، گیس کتنے کی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 165 ارب کاگردشی قرضہ چھوڑ کر گئے تھے، اب 2500 ارب کا ہوگیا ہے، ہم سڑکوں پر آرہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ حکومت کو سمجھ نہیں اس وقت سب سے بڑامسئلہ مہنگائی ہے، یکم مئی سے ابتک پاکستانی کرنسی 12 فیصد گر چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…