پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟، مریم نواز کی وزیر اعظم پر تنقید

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہیلی کاپٹر سے

ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ جہاں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران ریاستِ مدینہ کی بات کر رہا ہے۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھاکر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟ ہیلی کاپٹر سے سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟مریم نواز نے کہا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاستِ مدینہ کا نام لیتے ہوئے سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…