پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں،مریم نواز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ حویلیاں (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے ہم نازک وقت میں داخل ہورہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کے لئے نہیں ملک کے لئے آگے بڑھنا ہوگا اور اب ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہور ہے ہیں۔

حویلیاں میں مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف نے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو ردی کے ٹکڑے کی طرح مسل دیاجاتاہے،شائد 74 سال میں مہنگائی اتنی نہیں ہوئی ہوگی جتنی آج ہے،نوازشریف کے دور میں کہاجاتاتھاکہ جب پٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتاہے جبکہ نوازشریف تو چور نہیں نکلے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں تو غریب سے غریب بھی پیٹ بھر کے سوتاتھا، مہنگی میں حکومتی نااہلی کا عمل دخل توہے ہی،ووٹ کی عزت پامال کرنیکا بھی بھی نتیجہ ہے جبکہ جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی یہ تو اپنی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو ایسے حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں جنکوصرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے،فیصل آ باد سے واپسی پر میں ایک سٹور پر گئی تو عوام مجھے مل گئے، عوام کاکہناتھا خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں، عوام کاکہناہے کہ ہم مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائیں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، عوام مہنگائی کے باعث رل گئے،خود کشیوں پر مجبور ہوگئے جبکہ حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…