منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنا نے کا اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد

کے سیکٹر ای  سیون میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رہائش گاہ پر گئے اور معروف ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ان کی اہلیہ ہینی خان دونوں بیٹیوںں دینا خان، عائشہ خان سمیت دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے میرا بہت گہر ا تعلق تھا وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی انہیں فیصل مسجد میں دفن کیا جائے لیکن ڈاکٹر صاحب کے اہلخانہ کا فیصلہ تھا کہ ان کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہو ۔ حکومت نے ڈاکٹر صاحب کی تدفین سرکاری اعزازات کے ساتھ کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیزائن بنا کر دیں حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…