پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہر ایک کے پاس اے ٹی ایمز نہیں ہوتیں جو گھر کا خرچہ چلا سکے، مریم نواز

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے،ہر پارٹی میں ہرطرح کے لوگ ہوتے ہیں،جو لوگ ڈرتے تھے ان کا ڈر اتر گیا ہے،یہ نوشتہ دیوار ہے کہ 2023ء تو دور کی بات ان کا 2021مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا،پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر بجلی بن کر گرا، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے،

حکومت اپنے خلاف خود لانگ مارچ کر رہی ہے،پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ آج بھی 20 ہزار میں گزارہ کرتے ہیں، سب بنی گالا میں نہیں رہتے، غریب عوام پس رہے ہیں، عمران خان جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا، حکومت نے عوام کو صرف تکلیف اور درد دیا ہے۔جاتی امراء سے پی ڈی ایم کے جلسے میںشرکت کیلئے فیصل آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں، حکومت کا 9 سال کا پلان ناکام ہوگیا، حکومت کا پتہ نہیں آج گئی یا کل گئی، حکومت کا 2021 مکمل کرنا مشکل ہو رہا ہے، روزانہ دوڑیں لگ رہی ہیں، امریکی ناظم الامور سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی، پارٹی کی سینئر قیادت بھی ملاقات میں شریک تھی۔انہوں نے کہا کہ اموات ڈینگی نہیں بے حسی اور نااہلی کے باعث ہو رہی ہیں، شہباز شریف ہوتے تو پنجاب میں مفت ادویات مل رہی ہوتیں۔انہوںنے کہاکہ سب سے افسوسناک خبر یہ ہے کہ پٹرول بم گرا ہے ،ہر چیز مہنگی ہورہی ہے ،سب بنی گالہ میں نہیں رہتے ،سارا مافیا عمران خان کے اردگرد جمع ہے ، اس حکومت میں عوام پر روزایک نئی قیامت گزرتی ہے ،لیکن یہ اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس حکومت میں آٹا بجلی و ڈیزل مافیا کی جیبی بھری گئی ہیں ،عوام کا کیاقصور ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب فیصلے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکن وفد آیا تھا ان کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے ،امریکی وفد سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی ،ہر پارٹی میں ہرطرح کے لوگ ہوتے ہیں،جو لوگ ڈرتے تھے ان کا ڈر اتر گیا ہے۔یہ نوشتہ دیوار ہے کہ 2023ء تو

دور کی بات ان کا 2021مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا۔انہو ں نے کہا کہ حکومت جوڑ توڑ میں مصروف ہے ،غریب آدمی ختم ہوجائے تو کس سے اس چیز کا شکوہ کروں ،ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے ،لوگوں کے پاس پنڈورا پیپر کے دوست نہیں ہوتے ،لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں ،ادویات کہاں

سے خریدیں ۔اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی سے کہوں گی کہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں ،پی ڈی ایم کا بیانیہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہے۔پی ڈی ایم جلسے اس لئے کررہی تاکہ عوام کو آگاہی دی جائے ،اب فیصلے کا وقت ہے میری تقریر سنیں اہم فیصلوں کااعلان کروں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ (ن) لیگ لانگ مارچ کی تیاری کرے ،یہ حکومت خود تیاری کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…