لاہور (آن لائن) پاکستان کے عوام پر بجلی اور پٹرولیم بم گرائے جانے کے بعد گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھی کی قیمت 325 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ درجہ دوئم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت 340 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شہریوں کے لئے اپنا کچن چلانا مزید مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔