جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

صوبائی وزیر علیم خان نے نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)صوبائی وزیر علیم خان نے نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرا کے لیے نئی کاریں خریدنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق کابینہ میں شامل 37 وزرا میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔اس ضمن میں جاری کی گئی سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔مشیروں اور معاونین کو بھی کاریں ملیں گی۔دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب حسان خاور کہتے ہیں 2018 سے سی ایم آفس میں ایک بھی گاڑی نہیں خریدی گئی پچھلے دور میں 119 گاڑیاں خریدی گئی تھیں ۔ علاوہ ازیں  اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر تمام ضرورتِ زندگی کی اشیائ پر پڑتا ہے، حکومت نے ہر 15 دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وتیرہ بنا لیا ہے۔جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب عوام آئے روز مہنگائی بڑھنے کے باعث فاقوں پر مجبور ہیں۔نون لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…