جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب سے پاکستان رشتے داروں کو گاڑی گفٹ کرنے کا طریقہ متعارف

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض /اسلام آباد(این این آئی)حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی گفٹ اسکیم کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم ہم وطن دو سال میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی بھیج سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گاڑی گفٹ اسکیم کے تحت بھیجی جانے والی گاڑی 5 سیٹر، تین سال جبکہ 7 سیٹر پانچ سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن وہیکل امپورٹ فارم جاری کرتا ہے جسے پر کرکے جمع کرانا ہوتا ہے، فارم پر درج کرنا لازمی ہے کہ گاڑی کسے دی جائے گی۔ترجمان قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گفٹ کے لیے دی جانے والی گاڑی ڈیوٹی فری ہوتی ہے، متعلقہ ادارہ پرانی گاڑی کے حساب سے کسٹم لگاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی بھیجنے والے کو سعودی عرب سے ہی ڈیوٹی ٹرانسفر کرنا ہوگی جبکہ گاڑی پہنچنے پر پاکستان میں ڈیوٹی وصول کی جائے گی، یہاں کسٹم حکام گاڑی کی ترسیل اور دیگر معاملات طے کرے گی۔گاڑی بھیجنے والے کو اقامہ کی کاپی جمع کرنا ہوگی، ماہانہ آمدن کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ کی کاپی جس پر سعودی عرب میں پہلی بار آنے کی مہر لگی ہو بھی لازمی ہے۔ گاڑی جسے پاکستان میں گفٹ کیا جا رہا ہوں یعنی نامزد شخص کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…