جدہ (آن لائن )اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت کا سلسلہ جاری، قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے قریب الیوسفیہ کے مقام پر قدیم ترین مسلم قبرستان مسمارکردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی میونسپلٹی انتظامیہ نے بلڈوزر سے قبرستان کی قبریں مسمار کیں۔
قبریں مسمار کرنے پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس پر قابض انتظامیہ کو کام روکنا پڑا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قبرستان میں 1948 سے 1967 کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینی شہدا کی قبریں ہیں۔واقعہ کے خلاف فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ پارک بنانیکیلئے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے جبکہ اسرائیلی انتطامیہ نے2016 میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کی تھیں۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او ا?ئی سی) نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کا قبرستان مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔او ا?ئی سی کے بیان کے مطابق قبرستان مسمارکرنا، مقدس مقامات، اسلامی شناخت اور ثقافتی ورثے پر قبضہ اسرائیلی پالیسی ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں۔اوا?ئی سی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی جگہ پارک اور میوزیم کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔