جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان باآسانی بھارت کو اپ سیٹ کرسکتا ہے، لانس کلوزنر کا دعویٰ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021 |

جونسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف کو باآسانی شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے

دوران بھارت کو اپ سیٹ کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں امنے سامنے ہوں گے۔کلوزنر نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ میچ سب کے لیے ہی یادگار ہوگا۔سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ سے ایک بہت بڑا کھیل رہا ہے، خاص طور پر ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلوں میں اس کی الگ ہی اہمیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور کچھ بہترین بلے باز تیار کیے ہیں۔کلوزنر نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ہمیشہ سے ہی چیلنجنگ ہوتی ہے لہذا اگر پاکستان ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی تو یقیناً فتح انہی کی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…