پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے معاملے پر پی ڈی ایم کے اندر ایک بار پھر اختلافات کا انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے معاملے پر پی ڈی ایم کے اندر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے مفاہمتی گروپ نے حکومت کے خلاف روڈ کارواں چلانے کی مخالفت کر دی ہے اور کہا ہے کہ جلسوں کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے

جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے جلسے اور روڈ کارواں ساتھ ساتھ چلانا چاہتے ہیں ۔پی ڈی ایم ذرائع نے بتایا کہ سربراہی اجلاس میں ہی طے پایا تھا کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو تیز کیا جائے گا اور (ن) لیگ نے خود پیش کش کی تھی کہ احتجاجی تحریک کے ذریعے پنجاب کو مرکز بنایا جائے اسی لئے احتجاجی تحریک کے نئے مرحلے کا پہلا جلسہ بھی پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 16 اکتوبر منعقد کیا جا رہا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کا مفاہمی گروپ روڈ کارواں کے مخالف ہے ان کی مخالفت کے باعث پی ڈی ایم اب تک روڈ کارواں پر اتفاق نہیں کر سکا تاہم مولانا اب بھی جلسوں کے ساتھ ساتھ روڈ کارواں چلانا چاہتے ہیں تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھے اور اس کو جلد اقتدار سے باہر کیا جا سکے لیکن معلوم ہوا ہے کہ (ن) لیگ کا مفاہمتی گروپ کارواں کی بجائے صرف جلسے کرنے پر زور ڈال رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جلسے اور روڈ کارواں ساتھ ساتھ چلانے سے پارٹی ورکرز تقسیم ہوں گے لہٰذا صرف جلسے کیے جائیں اور جلسوں کے بعد دھرنوں کا فیصلہ کیا جائے اب یہ معاملہ 18 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں زیر بحث آئے گا اور روڈ کارواں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…