پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنازے میں شریک پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کی جیب کٹ گئی، ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کراچی خے صدراور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کرنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کی جیب کاٹنے والے معمر شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو کی مسجد میں خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی،

جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہرکی ایک شخص نے جیب صاف کی البتہ وہ کچھ دیر میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔راجہ اظہر نے بتایا کہ جنازے کے بعد مجھے محسوس ہوا جیسے میری جیب کاٹی گئی ہے، شرکا میں ایک مشکوک شخص نظر آیا، جس کو پکڑ کر تلاشی لی تو اس کی جیب سے میرا بٹوا برآمد ہوا۔راجہ اظہر نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو درخشاں تھانے منتقل کیا، جہاں ملزم نے تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات کیے۔ملزم نے بتایا کہ وہ لاہور سے صرف جیب کاٹنے کے لیے کراچی آتا ہے، ملزم نے گذشتہ روز ٹی وی پر انتقال کی خبر دیکھ کر جنازے میں شرکت کرنے اور لوگوں کی جیبیں صاف کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔راجہ اظہر نے بتایا کہ ملزم لاہور کا شہری ہے اور کراچی کے علاقے ناگن میں ایک دوست کے ساتھ رہائش پذیر ہے، گرفتار ملزم نے جیب کاٹنے اور مزید جیبیں کاٹنے کے پروگرام کا اعتراف کرلیا۔ رکن اسمبلی کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسے خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے بعد اسے شرمیلا فاروقی کے والد جنازے میں بھی اسی مقصد سے شرکت کرنا تھی۔پولیس نے راجہ اظہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…