پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ای او بی آئی میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک 80 افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پنشن کے وفاقی ادارے ای او بی آئی میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک 80 افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ان افسران کو مختلف ادوار میں کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں اعلی افسران کی غیر قانونی

بھرتیوں کیخلاف تحقیقات ایک کمیٹی نے کی، جس کے مطابق گریڈ 17 سے 20 تک کے تقریبا 80 افسران ایسے ہیں جنہیں مختلف ادوار میں کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرقانونی بھرتی ہونے والے افسران اب اعلی عہدوں پر پہنچ چکے اور کہ ان میں سے کئی افسران اپنے اپنے شعبوں کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم سابق چیئرمین خاقان مرتضی نے ستمبر 2018 میں دیا تھا، تاہم افسران کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تحقیقات 2 سال میں مکمل نہ ہوسکیں۔بعد میں آنے والے چیئرمین اظہر حمید نے جولائی 2020 میں نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، جس نے ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرکے چیئرمین ای او بی آئی کو بھیج دی تھی۔37 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 80 افسران کی بھرتی کو غیرقانونی قرار دیا گیا جبکہ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے افسر کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین اظہر حمید نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ وفاقی سیکریٹری کو بھیج دی تھی۔ا س کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ 5 ماہ پہلے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے چکی ہے، مگر ای او بی آئی نے تاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…