جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک مسجد نامزد

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانیہ کے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کو نامزد کردیا گیا ، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان آج(جمعرات کو) کیا جائے گا۔عر ب ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اِسٹرلنگ پرائز کے لیے پہلی بار ایک مسجد کو

نامزد کیا گیا ، لکڑی کے ڈھانچے پر تیار کی گئی کیمبرج سینٹرل مسجد گرین اینیرجی پر زیادہ انحصار کر نے والی یورپ کی پہلی ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔جدید طرز تعمیر پر بنی خوبصورت مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے، اس مسجد کی تعمیر پر تقریبا 2 کروڑ برطانوی پانڈز خرچ ہوئے۔مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔مسجد کو بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی طرف سے دیا جاتا ہے، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان کل کیا جائے گا۔ایوارڈ کے لیے نامزد کردہ پانچ دیگر عمارتوں میں ٹینٹجیل کیسل فٹ برج شامل ہیں۔ ونڈرمیر جیٹی میوزیم کنگسٹن، یونیورسٹی لندن ٹان ہاس، کلیدی ورکر ہاسنگ ، ایڈنگٹن ، کیمبرج اور 15 کلرکن ویل بند۔جیوری ممبران نے تسلیم کیا کہ ان منصوبوں کا ایک وژن ہے، جو ڈیزائن کے تمام پہلوں میں جھلکتا ہے، وہ آرکیٹیکچرل اور تصوراتی امنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ مالکان اور ان کے زائرین دونوں کو خوشی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…