ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آٹا سستاہوچکاہے ،چینی 80روپے فی کلو دستیاب ہو گی‘ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈسکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گنے کی فصل کی پیداوار کا ریکارڈ83ملین ٹن تھا لیکن اس سال گنے کی فصل کی پیداوار 100ملین ٹن سے زائد ہو گی ،یکم نومبر سے شوگرملیںچل پڑیں گی

اور انشااللہ عوام کوچینی 80روپے فی کلو دستیاب ہو گی ،آٹا سستاہوچکاہے اسی طرح اگلے ماہ تک گھی اوردالوںپر سبسڈی دے کر ان کی قیمتیں بھی نیچے لائیں گے۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ ا س سال گنے کی 100ملین ٹن سے زائد پیداوار سے 9ملین ٹن چینی پیدا ہو گی جبکہ ہماری ضرورت 6.1ملین ٹن سے کچھ زیادہ ہے اور اس تناسب سے ہمارے پاس آئندہ ڈیڑھ سال کے لئے چینی کے ذخائر موجود ہوںگے ۔انہوںنے کہاکہ گنے کی معیار کے اعتبار سے کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ قیمت مقررکر رہے ہیں جس سے کسان کو اس کی فصل کا پورا معاوضہ ملے گا۔ اسی طرح حکومت ایسا میکنزم بنارہی ہے جس سے شوگرملوں اورڈیلرز کو بھی ان کا جائز منافع ملے گا لیکن ہم چینی 80روپے فی کلو تک بیچیں گے اورمقرر کردہ نرخوںپر فروخت یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شوگرملیں یکم نومبر سے کرشنگ کا آغازکر دیں گے جس کے بعد چینی کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی ،اس وقت بھی پاکستان میں چینی کی قیمت عالمی منڈی کے مقابلے میں کم ہیں ۔ حکومت پر عزم ہے کہ جو اشیاء ہماری اپنی پیداوار ہیں انہیں عوام کی قوت خرید کے اندرلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت گھی کی قیمتیں نیچے لانے کے لئے بھی سبسڈی دینے جارہی ہے اور اسی طرح دالیں بھی عوام کو کم قیمت پر دستیاب ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…