لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے حوالے سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے میں ملوث ملزم محمد رمضان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے بے گناہ ملزم محمد رمضان کو عمر قیدکا حکم سنایا تھا۔ ملزم محمد رمضان نے 7 سال تک بلاوجہ جیل کاٹی جبکہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور لاہور ہائیکورٹ میں ملزم محمد رمضان کو مقدمہ قتل میں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔