منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گریٹر اقبال پارک کیس، ملزمان والدین کے ساتھ گلے مل مل کر روتے رہے، ایک ملزم کی گونگی ماں کے احتجاج نے رُلا کر رکھ دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس میں ملزم ریمبو سمیت 11ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع کردی گئی، ملزمان کے لواحقین اور پولیس کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ خالد محمود کی عدالت میں

گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں ملزمان کو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا وہی ٹک ٹاکر کو ہجوم سے بچا رہے تھے اب تو آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں عائشہ اکرم پیسہ مانگ رہی ہے۔عدالت نے فریقین کے کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، مقدمے کی سماعت کے موقع پر لواحقین کی بڑی تعداد بھی ضلع کچہری میں موجود تھی۔اس موقع پر ملزمان لواحقین نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس کے ساتھ ان کی دھکم پیل بھی ہوئی، ملزمان بھی اپنے والدین کے ساتھ گلے مل مل کر روتے رہے۔ایک ملزم کی گونگی ماں منہ پیٹ پیٹ کر احتجاج کرتی رہی۔ ملزمان کے لواحقین نے کہا کہ عائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جائے کیونکہ وہی ملزمان کو ساتھ لے کر گئی تھی اور اس کا موبائل فون چیک کیا جائے تو بہت سے حقائق سامنے آجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…