جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانیے کے ساتھ میدان میں آچکی ہے، عاصمہ شیرازی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کہا ہے کہ موجود ہ صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کو ایک نئے بیانیے کی ضرورت تھے جو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر سامنے آیا ہے ۔

اس کے بعد تحریک انصاف سویلین بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کیساتھ میدان میں آچکی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ یہاں یہ تاثر پیش کیا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے غیر قانونی راہ اختیار کی گئی لیکن حیرانگی والی بات ہے کہ کونسی غیرقانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے ۔ سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پروگریس پر سوالیہ نشان اٹھائے جار ہے تھے تاہم اس صورتحال میں حکومت کو ایک نیا بیانیہ چاہیے تھا جسے آنے والے دنوں میں بڑھاوا ملے گا ۔ اب تحریک انصاف نے سویلین بالادستی ، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کیساتھ میدان میں انٹری دیدی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئیڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو شکوہ ہے کہ پنڈی سے پہلے اناؤنسمنٹ ہوگئی حالانکہ یہ اعلان وزیر اعظم آفس سے ہونا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل ندیم احمد انجم بہت پروفیشنل آدمی ہیں ، ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ انہی کے نام کی منظوری دے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…