اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ٗ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آن لائن )ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے حوالے سے رات گئے تک قیاس آرائیاں جاری رہیں،روزنامہ جنگ کے مطابق  باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا قوی امکان ہے جو آئی ایس پی آر کے 6

اکتوبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہی ہوگا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…