اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امتحانی سینٹر سے بھاگنے والے طالبعلم نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(این این آئی)امتحانی سینٹر سے پرچہ اور جوابی کاپی لے کر بھاگنے والے طالب علم نے عملے اور پولیس کی دوڑیں لگوا دیں اور 8 کلومیٹر دور ویرانے میں جا کر اسے پکڑ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امتحانی سینٹر سے پرچہ اور جوابی کاپی لے کر بھاگنے والا طالبعلم ایل ایل بی پارٹ 2 کا امتحان دینے آیا تھا لیکن پھر اچانک وہ فرار ہو گیا جس پر عملے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اس حوالے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین اعوان نے بتایا کہ ملزم رانا وقاص اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے بنائے گئے کرسچن ہائی اسکول سینٹر وزیرآباد سے فرار ہوا تھا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین اعوان کے مطابق امتحانی سینٹر سے فرار ہونے والے طالبعلم کو جس وقت پکڑا گیا اس وقت وہ ویرانے میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ رانا وقاص رول نمبر 2930 کو امتحانی پرچے اور جوابی کاپی کے ہمراہ ویرانے سے حراست میں لیا گیا ہے۔علاقہ پولیس کے مطابق طالبعلم رانا وقاص کو جس وقت میڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا اس وقت اس کے پاس سے کتابیں اور دیگر ممنوعہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔علاقہ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری امتحانی سینٹر سے 8 کلو میٹر دور ویرانے میں کھڑی ہوئی اس کی اپنی گاڑی سے عمل میں آئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہایت اطمینان سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس حراست میں لیے جانے والے مفرور طالبعلم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…