اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق جعلساز مصطفی انصاری وزیر اعظم ہاؤ س کا جعلی سیکشن افسر بن کر لوگوں کو لوٹتا تھا،

ملزم جعلی پارٹی نیشنل پیس کونسل فار انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا خود ساختہ چیئرمین بھی بنا ہوا تھا اور تنظیم نیشنل پیس کونسل انٹر ففتھ ہارمونی پاکستان کا عہدہ دینے پر بھی فراڈ کر چکا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم مصطفی انصاری لوگوں سے لاکھوں روپے لے کر جعلی لیٹر پر گاڑیوں کیلئے گرین نمبر پلیٹ کا جعلی این او سی جاری کرتا تھا، ملزم سے وزیر اعظم ہاؤ س کے جعلی لیٹر پیڈ، کمپیوٹرز، مختلف محکموں کی مہریں اور جعلی سرکاری دستاویز برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے نیشنل پیس کونسل کی جعلی ویب سائیٹ بنا رکھی تھی جسے پی ٹی اے سے بلاک کرادیا گیا ہے جبکہ نیشنل پیس کونسل کے نام سے رجسٹرڈ پارٹی کو الیکشن کمیشن نے کیسنل کردیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزم نے پارٹی کے نام پر تین لاکھ سے زائد لوگوں سے پیسے بٹور پر فراڈ کیا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…