اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ نومبر میں دورہ ترکی متوقع ہے ۔وزیراعظم کے دورے کی صورت میں وفاقی وزرائ� ، کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلی سطح وفد بھی ترکی جائے گا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم اعلی سطح تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے
۔ وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین آزاد تجارت، سیاحت کے شعبوں معاہدات کا امکان ہے۔دونوں ممالک کے مابین صحت، تعلیم، ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبوں میں بھی معاہدے متوقع ہیں جبکہ دفاعی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدات کے ساتھ ساتھ دوہری شہریت کو تسلیم کرنے کے دوطرفہ معاہدے پر بھی دستخطوں کا امکان ہے