لاہور (آن لائن)پی ایچ اے کی ماہ ربیع الاول میں صوبائی دارلحکومت کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ چیف منسٹر سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر ڈی جی پی ایچ اے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ عشرہ رحمت اللعالمین منانے کے حوالے سے لاہور کی مین شاہراؤں کی سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ کنال، مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی، ایم ایم عالم، گلبرگ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراؤں کو برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا۔ اس
حوالیسے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ امت محمدیہ کے لیے ربیع الاول کا یہ مہینہ بے حد فضیلت والا ہے اور اسی نسبت سے پی ایچ اے نے شہر کی مین شاہراؤں پر برقی قمقموں سے مسجد نبوی کے برقی قمقموں سے ماڈلز بنائیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کی آمد پرہر مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کااظہارکرتا ہے۔ پی ایچ اے شہر لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔