اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پر صحافی کے سوال پر شعر میں جواب دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سے وفاقی کابینہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے بعد روانگی کے موقع پر
صحافی نے سوال کیا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ سب کچھ ختم ہوگیا اس پر آپ کیا کہتے ہیں ؟ اس جواب میں وزیر اطلاعات نے شعر میں جواب دیا ،’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ‘‘،’’حسرت ان غنچوں پر ہے جو بن کھلے مرجھا گئے‘‘ ۔