اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت وقت پر ایل این جی خریدنے میں ناکام، پچھلے سال سے زیادہ اس سال سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت وقت پر ایل این جی خریدنے میں ناکام، پچھلے سال سے زیادہ اس سال سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی، ایل این جی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے 10کارگو ہی خریدے جاسکے، پچھلے سال 11خریدے گئے تھے،عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کارگو نہیں مل رہے جبکہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے سردیو ں کے

لوڈ مینجمنٹ پلان کے حتمی جائز ہ کیلئے پاور ڈویڑن اور پیٹرولیم ڈویڑن کے ٹیکنیکل ٹیموں کیساتھ اجلاس کی صدارت کی اور لوڈ مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔اجلا س میں سیکریٹری پاورڈویڑن، سیکریٹری پیٹرولیم ڈویڑن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلا س میں پچھلے سال کی کارگوز کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس سال کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موجود پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے حکام نے بتایا کہ اس سال نومبر اور دسمبر میں 10، 10کارگوز دستیاب ہیں جبکہ گْزشتہ سال ان کارگوز کی تعد اد 11تھی، اس سال ایل این جی میں کئی سو فیصد اضافہ کی وجہ سے ایل این جی ٹریڈرز نے بولی دینے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا جس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہرنے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اس سال پاور سیکٹر، ایکسپورٹ سیکٹر، فرٹیلازر اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔دورانِ اجلاس بتایا گیا کہ سسٹم گیس جو کہ پاکستان کی سرزمین سے نکلنے والی گیس کو پہلے سے ہی ترجیحاََ گھریلو صارفین کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ہمارے 70فیصد گیس سپلائی مقامی گیس پر مبنی ہے جس کی اوسط قیمت 4ڈالر فی MBTU ہے۔ طویل المیعادی معاہدوں کی بدولت ہمارے 9کارگوز طے شْدہ قیمت پر منگوائے جاتے ہیں جو کہ موجودہ قیمتوں سے کہیں زیادہ کم ہیں۔سپاٹ کار گوکی عدم دستیابی کو فرنس آئل کی درآمد سے پورا کیا جائے گا تاکہ صنعتی صارفین کو توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی نے متعلقہ محکموں کو اپنی تیا ری مستعد رکھنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں نئے ٹرمینل کے لیے راستہ ہموار کرنے اور موجودہ ٹرمینل کے غیر استعمال شْدہ صلاحیت کو قابلِ استعمال بنانے کے لئے درکار لائحہ ِ عمل پرعملدآمد کرنے پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…