بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ پر افغانستان کی پرامن تعمیر نو کی ناگزیر ذمہ داری ہے جسے عالمی برادری
پر ڈال کر امریکہ کو بری الذمہ نہیں ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل مجاہد نے افغانستان میں امریکہ کے داخلے کے بیس سال مکمل ہونے سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے افغانستان میں داخل ہونے سے کسی بھی قسم کے اچھے نتائج کی بجائے انسانی جانوں اور معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ۔ اس حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں چاو لی جیان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ امریکہ کی فوجی مداخلت سے افغانستان کی خودمختاری نیز اقتصادی و سماجی ترقی کو نقصان پہنچا اور انسانی المیہ بھی پیدا ہوا۔افغانستان میں تعمیر نو کے لیے امریکہ کیخصوصی اٹارنی جنرل کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق افغان جنگ سے کل ایک لاکھ سے زائد افغان شہری امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جب کہ کئی لاکھ زخمی ہوئے اور لاتعداد شہری بے گھر ہو گئے۔