منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عدالت نے میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا،عدالت نے 12 اکتوبر کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹ میچز کی وجہ سے راستے بند کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ

میچز کے لیے ٹریفک مکمل بند کرنے کی بجائے سگنل فری کریں کیونکہ جو آلودگی ٹریفک بند ہونے سے پھیلے گی اسے سارا سیزن کنٹرول نہیں کرسکیں گے۔دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جب ٹریفک بند کریں تو متعدد گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، اس پر عدالت نے سی ٹی او سے استفسار کیا کہ یہ تو ڈومیسٹک کرکٹ ہے اتنا کیوں کر رہے ہیں، بین الاقوامی ٹیمیں ڈومیسٹک کے لیے ایسی سکیورٹی دیکھیں گی تو سوچ میں پڑجائیں گی، سی ٹی او نے کہا کہ ہم ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ شروع ہوچکا ہے لہذا ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے، میں دو دن سے ٹریفک میں پھنس رہا ہوں، مجھے گھر جانے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے، اگرمریض نے ایمبولینس میں مرنا ہے یا ہمیں خوار ہونا ہے تو اس کی وجہ ہونی چاہیے، یہ وجہ کم از کم قومی مفاد ہونی چاہیے۔جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ ایسی سکیورٹی توصدر کے لیے ہوتی ہے لیکن اب شہر کے ساتھ یہ نہیں ہو سکتا پلان بنانا ہوگا۔پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایسے ایونٹ کے لیے ہمیں ہدایات حکومت سے آتی ہیں، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ایونٹ کے لیے اتنا سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، لوگوں کے کاروبار بند کرادیے اب کوئی اپنے حقوق کے لیے بھی نہیں آتا۔بعد ازاں عدالت نے اس معاملے پر سیکرٹری داخلہ کو پیر کو طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…