جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی چاول او ر پھلوں کی برآمدات میں28 فیصد اضافہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں چاول او ر پھلوں کی برآمدات میں28 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستانی برآمدکنندگان کو چاول برآمد کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن چاول روس بر آمد کیا جائے گا۔

روسی وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کارخانوں کو دو سال بعد چاول برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ماہ روسی وزارت تجارت ویڈیو لنک کے ذریعے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے مزید چاول کے پراسسنگ پلانٹس کی انسپیکشن کرے گی۔یاد رہے کہ روس نے2018 میں پاکستانی چاول پر پابندی لگائی تھی، پاکستان پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے روسی شرائط پر عمل درآمد کے بعد چاول ،آم اور کینو کی برآمد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ٹیکنکل سہیل شہزاد نے بتایا کہ بیشتر ممالک نے پاکستانی زرعی مصنوعات پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔مثبت اقدامات کی وجہ سے ان ممالک نے پابندی ختم کر دی ہے، اب روس، جاپان، آسٹریلیا، چین اور دیگر ممالک پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے منظور کردہ پلانٹس سے زرعی مصنوعات درآمد کر رہے ہیں۔سہیل شہزاد کے مطابق بین لاقوامی زرعی قوانین پر عمل درآمد کے بعد جاپان کے لئے آم کی برآمد 16 ٹن سے بڑھ کر 167 ٹن ہوگئی ہے۔پلانٹ پروٹیکشن کی کوشش سے بیشتر ملک پاکستانی کارخانوں کو ویڈیو لنک پر ہی منظوری دے دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں برآمدات میں اضافے کے لیے وفد رواں ماہ ایران کا دورہ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…