اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ میں وکیل آپے سے باہرہوگیا،کیس کی کاپی دیر سے ملنے پر کائونٹر کے شیشے توڑ دیے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی نصیحت بھی کام نہ آئی نوجوان وکیل نے فیصلہ کی مصدقہ نقل زرا سی تاخیر سے ملنے پر قلم اٹھانے کی بجائے ڈنڈا اٹھا کر کاپی برانچ کے تمام شیشے توڑ دیے۔ہائیکورٹ سکیورٹی نے

وکیل کو گرفتار کرکے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔ ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل ماجد جہانگیر نے مصدقہ نقل تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کے شیشے توڑ ڈالے۔ وکیل ماجد جہانگیر نے ڈنڈے کا بے دریغ استعمال کرکے کاپی برانچ کے تمام شیشے توڑ ڈالے جس کے بعد ہائیکورٹ سکیورٹی نے وکیل کو گرفتار کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز تحفظ وکلا ایکٹ کانفرنس میں وکلا کو ڈنڈا سوٹا اٹھانے کی بجائے قلم اٹھانے پر زور دیا لیکن وکیل صاحب نے سنی ان سنی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق وکیل کو گرفتار کرلیا گیا اور اسکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ بار کونسل نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی ہے اور وکیل ماجد جہانگیر کا وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…