کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پنڈورا پیپرز جیسے مزید پنڈورا باکس کھلیں گے۔میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ پنڈورا پیپرزحکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، شرجیل میمن کا نام آنے پر کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ سسٹم ملک نہیں چلاسکتا، پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت کی وضاحتیں آنا کچھ تو دال میں کالا ہے، ایسا نہ ہو نواز شریف جیسا اس حکومت کا بھی ہو۔مشیرزراعت نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے، عمران خان پنڈورا پیپرز میں شامل وزرا کو کلین چٹ دے دیں گے۔