منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بابر اعظم نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے یہ ریکارڈ قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں عبور کیا، اس میچ سے قبل بابر اعظم کو

سات ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے چار رنز درکار تھے۔پاکستانی کپتان نے 187 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، کرس گیل نے 192 اننگز میں سات ہزار رنز ٹی ٹوئنٹی رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔بابر اعظم اس سے قبل تیز ترین چھ ہزار رنز کرنے والے ایشین بیٹسمین بھی رہ چکے ہیں، چھ ہزار رنز مکمل کرنے میں وہ کرس گیل سے صرف تین اننگز پیچھے تھے مگر انہوں نے چھ ہزار سے سات ہزار رنز کا سفر 22 اننگز میں مکمل کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز کے ساتھ کم سے کم وقت میں بھی تیز ترین سات ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے ڈیبیو کے 8 سال 10 ماہ میں یہ سنگ میل عبور کیا، وہ نو سال سے کم وقت میں سات ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔یاد رہے کہ اس سال اپریل میں بابر اعظم نے تیز ترین دو ہزار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔اس ریکارڈ کے لیے انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو چار اننگز سے پیچھے چھوڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…