منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بیٹی کے علاج کے لیے افغان خاتون بچے کوفروخت کرنے پر مجبور

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )صوبہ بغلان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی تیرہ سالہ بیمار بچی کے علاج کے لیے اپنے ہی لخت جگر کوفروخت کرنے پرمجبور ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ کے نتیجے میں بغلان سے نقل مکانی کرکے کابل کے ایک کیمپ میں پناہ لینے والی

خاتون ام لیلوما نے بتایا اس کے پاس بیٹی کے علاج کے لیے بچے کو بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ اس نے غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر بچے کو330 امریکی ڈالرمیں فروخت کیا۔ام لیلوما نے بتایا کہ اس کا شوہر گذشتہ ایک سال سے لاپتا ہے اور اس کے خاندان کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں۔ اس کی ایک 13 سالہ بیٹی بیمار ہے جس کے علاج کے لیے اسے رقم کی ضرورت تھی مگر اسے بچی کے علاج کے لیے اپنے ڈیڑھ سال کے بچے کو فروخت کرنا پڑا۔ام لیلوما افغانستان کی واحد خاتون نہیں جو جنگ کی وجہ سے حال کو پہنچی ہیں۔ اس وقت ہزاروں خاندان اسی طرح کی مشکل زندگی کا شکار ہیں اور وہ بیرونی امداد پر انحصار پرمجبور ہیں۔عارضی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ گزینوں مناسب طبی سہولیات اور خوراک نہیں مل رہی جب کہ موسم کی شدت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ افغانستان میں اب موسم سرد ہو رہا ہے اور آنے والے حالات اور خراب ہوسکتے اور مشکلات اور بڑھ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…