بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں کے بل پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوہایو(این این آئی)ٹانگوں سے محروم امریکی زیون کلارک نے 20 میٹر کا فاصلہ اپنے ہاتھوں کے بل پر صرف 4.78 سیکنڈ میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔رواںسال 15 فروری کے روز میسیلون، اوہایو میں قائم کیے گئے ریکارڈ کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور اسے اپنی آئندہ سالانہ کتاب ”گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ 2022” کتاب کا حصہ بنا لیا ہے

۔24 سالہ زیون کلارک پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں جنم دینے والی خاتون نے بھی پالنے سے انکار کردیا تھا اور ہسپتال میں چھوڑ دیا تھا۔وہ 16 سال کی عمر تک ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے گھر میں لے پالک بچے کے طور پر پلتے رہے اور ہر طرح کی دشواری، حقارت اور پریشانی کا سامنا بھی کرتے رہے۔2013 میں کمبرلی ہاکنز نامی ایک خاتون نے زیون کو ہمیشہ کیلیے اپنا بیٹا بنا کر ساتھ رکھ لیا۔زیون کے مطابق ٹانگوں سے محرومی ان کیلئے زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھی جسے پورا کرنے کیلئے انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ٹانگوں والا ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔انہوں نے اداکاری کی، باڈی بلڈنگ کی، ریسلنگ میں مہارت حاصل کی اور دنیا کو دکھا دیا کہ ان میں وہ سب کچھ کرنے کی قابلیت ہے جو ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔دوسروں کو حوصلہ دینے کیلئے انہوں نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے۔ زیون کی زندگی پر نیٹ فلکس نے ایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی بنائی ہے۔وہ ایک امریکی مصنف کے تعاون سے اپنے بارے میں ایک کتاب ”زیون: ان میچڈ” بھی لکھ چکے ہیں۔اپنی صلاحیتوں کو ایک نئے انداز سے منوانے کیلئے پچھلے سال کووڈ 19 وبا کے دوران زیون نے ہاتھوں کی مدد سے دوڑنے کی مشق بہتر کرنا شروع کردی؛ اور بالآخر ایک سال بعد وہ ہاتھوں کے ذریعے تیز ترین دوڑ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…