بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسا بھی ہوتا ہے ۔۔۔ کیک زیادہ کھانے پر دلہن نے شادی پر آئی خاتون سے پیسے مانگ لیے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) شادی بیاہ کی تقریبات پر دلچسپ اور انوکھے قصے تو سننے میں آتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہوگا کہ دلہن نے سی سی ٹی وی دیکھی اور تقریب میں شرکت کرنے والی خاتون کو زیادہ کیک کھانے پر بل بھیج دیا ہو۔ایک خاتون نے امریکی ویب سائٹ پر

اپنا تجربہ شیئر کیا اور واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔خاتون نے جو اسکرین شاٹ شیئر کیا اس میں دلہن نے انہیں سی سی ٹی ویڈیو بھیج کر تفصیل بتائی۔ دلہن نے کہا کہ ہم ویڈیو دیکھ رہے تھے کہ ہمیں محسوس ہوا آپ نے شادی میں کیک کے دو ٹکڑے کھائے تھے۔دلہن نیخاتون کو اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ تقریب میں موجود ہر مہمان کیک کے ہر ٹکڑے کی ادائیگی کرے گا لیکن ویڈیو میں آپ کو دو ٹکڑے کھاتے دیکھا گیا جب کہ آپ نے صرف ایک کے ہی پیسے دیے۔دلہن نے مزید کہا کہ کیا آپ 3.66 (846 پاکستانی روپے) پاؤنڈز مجھے جلد از جلد بھیج سکتی ہیں؟سوشل میڈیا پر مذکورہ اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر کچھ صارفین دلہن کے اس عمل کو سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یوں کھانا ضائع ہونے سے بھی بچ جائے گا جب کہ دوسری جانب کچھ افراد دلہن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…