بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

تاجکستان میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے تنقیدی نظم پڑھنے والا تاجر مشکل میں پھنس گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے سامنے تاجکستان میں تنقیدی نظم پڑھنے والا تاجر مشکل میں پھنس گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی تاجر کے اشعار کو ملک کیلئےسبکی کا باعث قرار دے دیا، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس سے وضاحت طلب ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

وفاقی وزارت تجارت نے ڈاکٹر خالد امین شیخ کو تاجکستان بھیجنے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  سے وضاحت مانگ لی۔وزارت تجارت کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اشعار پڑھنے والے ڈاکٹر خالد امین شیخ کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد پاک تاجک بزنس کونسل اجلاس کے دوران ملک کی سبکی کا باعث بنے ہیں۔ وزارت تجارت نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائےکہ ڈاکٹر خالد کو پاک تاجک بزنس کونسل کے اجلاس کے لیے کس نے منتخب کیا،ڈاکٹر خالد کو اجلاس کے لیے منتخب کرنے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے ؟ وضاحت کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد نے اجلاس میں نجی یونیورسٹی کے جھنڈے بھی میز پر رکھے ہوئے تھے ۔دوسری جانب اس حوالے سے صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہی منسٹری آف کامرس کامراسلہ موصول ہوا ہے،مراسلے کا جواب آئندہ ہفتے میں دے دیں گے، شاعری کرنے والے خالد امین شیخ باقاعدہ طور پر ہمارے ممبر ہیں اور ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ناصر حیات مگوں کا کہنا ہے کہ خالد امین 20 سال سے چیمبر آف کامرس کے رکن ہیں، انہوں نے تقریب میں جو کہا وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…