پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سلیکیٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، مریم نواز

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے تبدیلی سرکار نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ن لیگ رہنماؤں پر آئے روز بے بنیاد الزامات سے نااہل حکومت کی جگ ہسائی ہو رہی ہے برطانیہ میں میاں شہباز شریف فیملی کو سرخرو ہونے پر پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے

نیب کی طرف سے د ی گئی برطانوی ایجنسی کو درخواست جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی ہے ن لیگی کارکن الیکشن کی تیاری کریں نالائق کپتان سے نجات حاصل کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن کی قیادت میں ملنے والے وفد ممبر صوبائی اسمبلی ن میاں اعجاز حسین بھٹی اور ن لیگی رہنما عاصم رندھاوا۔ظفر میراں قادری۔میاں منور حسین اور میاں محمد رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا راگ الاپتے والی سلیکیٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے قوم کو نیاء پاکستان دینے کا لولی پاپ دینے والی تبدیلی سرکار نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے نے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیانییے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کھڑی ہے اور اسی نعرے پر پہلے اور اسی پر آئندہ الیکشن لڑا جائے گا مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے انشائاللہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے سابق وفاقی وزیر و مسللم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر اور مزکورہ وفد نے

چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن کو ضلع ننکانہ کا مسلم لیگ ن کا کنوینیئر منتخب کرنے پر مریم نواز اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن بھی کہا ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف آج بھی پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں ابن الوقت اور لوٹوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی گنجائش نہیں ہے ہے موجودہ حالات کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں اب عمران احمد نیازی کو لانے والے بھی پچتھا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…