سڈنی (این این آئی)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے انگلینڈکے کپتان جو روٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیز ہو گی، جو روٹ آئیں یا نہ آئیں، انگلینڈ کا اسکواڈ آسٹریلیا آ رہا ہے۔ایشیز سیریز سے قبل ہی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی، کپتان آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹم پین نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں آنا چاہتے تو نہ ٓئیں ایشیز سیریز ہو گی۔
ٹم پین نے کہا کہ ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ہو گا، جو روٹ کے پاس چوائس ہے کہ وہ جہاز میں بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آنے کے لیے کوئی کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر رہا، اگر آپ ملک کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے تو پھر آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے بائیو سیکیور ببل کی سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا جانا غیر یقینی قرار دیا ہے۔