لندن (این این آئی)برطانیہ میں پٹرول کے بحران سے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی متاثر ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں رونالڈو کے ڈرائیورز ایک پٹرول اسٹیشن پر سات گھنٹے تک قطار میں لگے رہے۔طویل انتظار کے بعد رونالڈو کی پانچ کروڑ مالیت سے زائد بینٹلے گاڑی اور رینج روور دونوں کے
ڈرائیورز بغیر پٹرول حاصل کیے ، اسٹیشن سے جانے پر مجبور ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کا امیر ترین فٹ بالر بھی انگلینڈ میں حالیہ پیٹرول بحران کی وجہ سے اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے سے قاصر رہا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں پٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن نیفوج طلب کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔