پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو میاں شریف کے بھائیوں سے ملیں چھین لی گئیں، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شریف 7بھائی تھے ، ان سات بھائیوں میں اتنا اتفاق تھا کہ یہ کہتے تھے کہ جس قسم کی مرغی ایک گھر میں پکنی ہےتو باقی گھروں میں بھی وہی مرغی پکتی تھی ،

لیکن جب ان میں سے کسی ایک کو موقع ملا ،وہ شوٹ کر کے برج العرب بن گیا، ایک بھائی بلندی پر پہنچ گئے جبکہ باقیوں سے انہوں نے ملیں چھینی ہیں ۔ اعتزا ز احسن کا کہنا تھاکہ جب نواز شریف پہلی دفعہ وزیراعظم پاکستان بنے ، یہ ملیں ان سے چھینی گئیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ان میں اتفاق تھا لیکن اتفاق رائے کبھی نہیں ہوسکتا ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا اتفاق کرنا بڑا مشکل ہے ، یہ کہتے ہیں گے اور لوگ بھی انہیں یہی بولیں کہ ساتھ چلیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن’سرور پیلس جب دس دسمبر 2000ء کو گئے تھے تب یہ اپنے سارے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے ، تین خادمائیں ساتھ گئیں ،دو ڈرائیور اور دو کک ساتھ لے گئے لیکن غوث علی شاہ ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، نثار علی ، مشاہد حسین ، جاوید ہاشمی کو جیلوں میں چھوڑ کر گئے تھے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب جب یہ لندن گئے تو خواجہ آصف جیل میں تھے ، وہ ضمانت کروا کر باہر آئے ، شاہد خاقان عباسی جیل میں تھے وہ بھی ضمانت کروا کر باہر آئے ۔ انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب چونکہ کے لندن میں بیٹھے ہیں وہ اس بارے میں نہیں سوچتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…