منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے نقصان ہوا، اب ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم بڑھانے سے نقصان ہوا، اب ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پاکستان 17ویں نمبر پر ہے

۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پیٹرول کی قیمتیں یہاں کم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اب ہم عوام کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے۔ ہرخاندان کو اپنے گھر کےلیے 15سے20 لاکھ روپے تک رقم دی جائے گی۔ حکومت ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواستیں ملی تھیں جس پر ایف بی آر حکام نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے سی سی آئی کے وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی جس میں شوکت ترین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے گوشوارے جمع کرانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 دن تک توسیع کا اعلان کیا جس پر وفد نے وزیر خزانہ کے فیصلے کو سراہا۔واضح رہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس فائلنگ سسٹم آئرس میں تکنیکی مسائل سامنے آئے تھے جس کے باعث تاجروں کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…