منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا طورخم سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے خصوصی پاس ختم کرنے کا حکم

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے طورخم سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے خصوصی پاس ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے مطابق وزیراعظم نے ان افغان شہریوں کو بغیر کسی رکاوٹ پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے ہیں جن کے پاس پاکستانی ویزہ ہو۔

معاون خصوصی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے خصوصی پاس جاری کرنے کیلئے پیسوں کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ طور خم سرحد بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں وہ افغان جن کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے چند ہفتوں میں ویزے جاری کئے ہیں وہ پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتے تاہم جلال آباد، طورخم اور اسلام آباد میں مافیا نے خصوصی پاس جاری کرنے کیلئے افغانیوں سے 300 سے لے کر 400 ڈالر تک کا مطالبہ کرتے رہے۔ اثر رسوخ رکھنے والے لوگ بھی تعلقات استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد میں و زارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے اپنے لئے پاس جاری کراتے تھے۔ اس کے علاوہ معمول کی پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے چارٹرڈ فلائٹس کا کابل سے اسلام آباد کا کرایہ تقریباً 1300 ڈالر ہے جو کہ عام افغان کے بس میں نہیں۔ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے کہا کہ پاس ختم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کے بعد افغانوں کو طور خم سرحد کراس کرنے کی سہولت فراہم ہو جائیگی۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ واحد سفارتخانہ ہے جنہوں نے افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے افغانوں کو تقریباً 17000 ویزے جاری کئے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے سرحد کی بندش کی وجہ سے افغان پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتے تھے تاہم وزیراعظم کے نئے احکامات کے بعد افغان شہری پاکستان داخل ہو سکیں گے

تاہم اس وقت تک حکومت کی جانب سے افغانوں کی پاکستان میں داخلے کے پروگرام کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔ افغان عوام نے پاکستانی وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جلال آباد سے ایک افغان شہری عبد القہار ہڈاوال نے وٹس اپ کے ذریعے بتایا کہ ان کے پاس پاکستان کا ویزہ کئی مہینوں سے موجود ہے لیکن وہ پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان کے دیگر لوگ پشاور میں رہائش پذیر ہیں لیکن وہ سرحد کی بندش کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…