اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا افغانستان میں کسی بھی بحران کی صورت میں بھرپور مدد کا اعلان

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا افغانستان میں کسی بھی بحران کی صورت میں بھرپور مدد کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگر کوئی بحران آیا تو پاکستان بھرپور مدد کرے گا۔ا سلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو وعدہ کرتا ہوں اسی مہینے خواتین کے بازار کا آغاز کروں گا

راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناں گا راولپنڈی میں انگریز نے دس سے زائد ڈھوک بنائیں جہاں سے غریب کا بچہ مزدوری کرتا تھا میں نے ہر ڈھوک سمیت شہر بھر میں 60تعلیمی ادارے بنائے خواتین آگے بڑھیں اسکردو میں خواتین کام کررہی تھیں جب خواتین کے فنکشن میں آتا ہوں تو مرد کہتے ہیں ہمارے فنکشن میں بھی آئیں۔شیخ رشید نے کہاکہ سلمان کو اجازت ملی ہے تو تایا نواز شریف کو لے آئے ،۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ہے، جھوٹ نہیں بولتا ،چار غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی افغانستان کے معاملے پر ہمارے انتظامات کی دنیا تعریف کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے معاملے انڈیا نے غلط خبریں پھیلائیں،ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں نیوزی لینڈ چلی گئی لیکن ہم مرے نہیں جارہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دوپہر کا کھانا نہیں چھوڑا۔ہم دنیا کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کا ساتھ دیا جائے، بھارت کو جس انداز میں ناکامی ہوئی ہے ان کا چہرا بے نقاب ہو گیا، افغانستان کے لیے بارڈر پر خصوصی اقدامات کیے ہیں جو 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے نیوزی لینڈ کی تمام فورسز ایک طرف اس سے زیادہ ہم نے ان کو سکیورٹی دی ہم کرکٹ کے شوقین ہیں پر ہم مرے بھی نہیں جا رہے ایسا نہیں ہے کہ کرکٹ نہین ہوئی تو کوئی ہم نے دن کی روٹی نہیں کھائی۔شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف اور ان کے نصیب میں دھکے ہیں ۔ن سے ش ہی نہیں م بھی نکلے گی پاکستان اب انٹرنیشنل سیاست میں داخل ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…