اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب دوبارہ پاکستان کی مدد کو آ گیا، موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کیلئے تیار ہو گیا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیفر پیمنٹ پر تیل کا معاہدہ تقریباً طے پاگیا ہے،عمران خان کی حکومت آئی تو سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کیش دیئے،یہ رقم آہستہ آہستہ واپس کی گئی۔ قومی اسمبلی کو شوکت ترین نے بتایاکہ سعودی عرب کو ڈیفر پیمنٹ کے حوالے سے درخواست کردی ہے،میں وزیر خزانہ ہوں،لیکن تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے گھر میں رہتا ہوں،ذاتی گاڑی استعمال کرتا ہوں،اور کہیں بھی نہیں جا رہا۔