اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) باپ نے مبینہ طور پر 3 بچوں کوکنویں میں پھینک کر خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو کےگاؤں دوبار میں کنویں سے4لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں سے ملنے والی
لاشیں باپ اور تین بیٹوں کی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق 28سالہ نول مینگواڑ نے پہلے4 اور 2 سال کے بیٹوں کوکنویں میں پھینکا اور پھر 4 ماہ کے بیٹے سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔دوسری جانب نوجوان قتل ‘حادثات میں 2افراد چل بسے‘گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی‘ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ ورکشاپ بھٹہ سمندری روڈ پر نوجوان عقیل احمد کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتول کے والد محمد نذیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا نذیراحمد نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا 21سالہ عقیل 26ستمبر کو گھر سے دوستوں کو ملنے آیا جو واپس نہ گیا جس نے موبائل نمبرپر رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اپنے دوست کے گھر ہے جس کی نعش برآمد کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی حادثات کے دوران نعمان والد اشرف علی ساکن لالیاں‘80سالہ بشیراں بی بی کو زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں جانبر نہ ہوسکے۔ علاوہ ازیں ننکانہ کی رہائشی ساجدہ بی بی زوجہ ماجد علی نے اپنے گھر میں جھگڑے پردلبرداشتہ ہوکر کیمیکل نگل لیا الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی چل بسی۔