بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

جیلوں میں ہفتہ رحمت اللعالمین منانے ، خالی آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جیل اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیلو ںمیں ہفتہ رحمت اللعالمینؐ منانے کے فیصلے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہفتہ رحمت اللعالمینؐ کے موقع پر قیدیوں ا ور جیل حکام کیلئے پریزن پیکیج کااعلان کریںگے۔ اجلاس میں جیلوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتی کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے کینٹین پر معیاری اشیاء مقررہ نرخ پر فراہم کرنے کے لئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کاحکم دیا۔اجلاس میں قیدیوں کو تکیہ ، کمبل وغیر ہ گھر سے لانے کی ا جازت دینے کی تجویز پر اصولی ا تفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کی بیرکوں میں ڈش انٹینا/کیبل کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے، ان کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو مناسب معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوںکو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کیلئے جیل ہسپتالو ںمیں ڈاکٹروں، طبی عملے او رادویات کی کمی کو پورا کیا جائے اور ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال شفٹ کرنے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی جیلوںکوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔ اجلاس میںایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…