اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ ے اجلاس میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی گئی ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان کے قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا۔حکومت نے سوشل میڈیا قوانین بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،طے کردہ حکومتی قواعد و ضوابط کے اندر رہ کر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔